Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / یوم آزادی پر یوپی اسمبلی کو اُڑانے کی دھمکی

یوم آزادی پر یوپی اسمبلی کو اُڑانے کی دھمکی

دیوریا میں فرحان احمد گرفتار، موبائیل ضبط، پوچھ گچھ جاری
دیوریا 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے آج کہاکہ 15 اگسٹ کو اترپردیش اسمبلی کو اُڑا دینے کی مبینہ دھمکی دینے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس چرنجیوی سنہا نے کہاکہ فرحان احمد کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا گیا اور اس کا موبائیل فون بھی ضبط کیا گیا ہے۔ اس نے فرضی پتہ دیتے ہوئے سم کارڈ حاصل کیا تھا۔ انھوں نے کہاکہ 20 سالہ فرحان احمد کو تارکلوان پولیس اسٹیشن کے تحت ایک باندھ کے قریب گرفتار کیا گیا۔ سنہا نے کہاکہ مقامی پولیس اور دہلی کے انٹلی جنس عہدیدار اس سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔ دیوریا ریاستی دارالحکومت لکھنو سے 325 کیلو میٹر دور ہے جو چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے پیدائشی مقام گورکھپور ڈیویژن کا ایک حصہ ہے۔ فرحان احمد نے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل (امن و قانون) سے اپنے موبائیل فون پر کہا تھا کہ یوم آزادی کے دن وہ یوپی اسمبلی کو اُڑادے گا۔ احمد رامپور کارخانہ پولیس اسٹیشن کے تحت کاولا چھپر گاؤں کا رہنے والا ہے۔ یہ بھی اتفاق ہے کہ سکیورٹی میں ایک سنگین کوتاہی کے ایک واقعہ میں اترپردیش اسمبلی میں خطرناک پلاسٹک دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT