Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی و مفت میگا یونانی میڈیکل کیمپ

یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی و مفت میگا یونانی میڈیکل کیمپ

حیدرآباد ۔ 15 اگست (پریس نوٹ) ڈاکٹر احمد اشرف میموریل یونانی اسپیشالیٹی ہاسپٹل برائے فالج، نزد جل پلی کمان، پہاڑی شریف پر جشن یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی اور مفت میگا یونانی میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں لایا گیا۔ نگرانی ڈاکٹر ابوالحسن اشرف اعزازی ڈائرکٹر نے کی۔ پروفیسر سید ابرار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر فضل المحسن خان آر ایم او، ڈاکٹر امتہ الغفور، ڈاکٹر عاصم، ڈاکٹرسلمہ، میڈیکل آفیسر کے علاوہ نیم طبی عملہ نے کیمپ سے تقریباً 300 مریضوں نے استفادہ کیا۔ جشن یوم آزادی کے موقع پر مہمان خصوصی ممتاز این آر آئی جناب غلام قادر دبئی نے رسم پرچم کشائی انجام دی جبکہ جناب عبدالسبحان خان مؤظف سپرنٹنڈنٹ، ممتاز کالج، جناب شفیع احمد ایڈمنسٹریٹر، عوامی دواخانہ ، چارمینار برانچ مہمان اعزازی تھے۔ ڈاکٹر ابوالحسن اشرف نے خطبہ استقبالیہ دیا جبکہ ماسٹر احمد اشرف ثانی نے ٹیپوسلطان شہید پر تقریر کی اور بے بی ہدیٰ اشرف نے سنسکرت، زبان میں قومی ترانا پڑھا۔ پروگرام کا اختتام فضل المتین خان کے شکریہ پر ہوا۔ اس کیمپ میں مفت تشخیص کے علاوہ ادویات، ایکسرے اور نیم طبی امتحانات کی سہولیات بھی مہیا کی گئی تھیں۔ فالج، لقوہ، گھٹیا اور دیگر اعصابی امراض کا مسلسل ایک ہفتہ تک مفت علاج کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9032724315 پر ربط کریں۔

دفتر تلنگانہ بی جے پی میں قومی پرچم کشائی، لکشمن اور دتاتریہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 15 اگست (سیاست نیوز) بی جے پی تلنگانہ دفتر میں جشن آزادی تقریب منائی گئی۔ ڈاکٹر کے لکشمن ریاستی صدر پارٹی نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مسٹر بنڈارو دتاتریہ، رکن اسمبلی کشن ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر بنڈارو دتاتریہ نے کہاکہ مرکزی حکومت اس ملک کے طبقات کے ساتھ یکساں سلوک روا رکھا ہے بالخصوص دلت اور کمزور طبقات کیلئے مختلف فلاحی پروگرام منعقد کرتے ہوئے ان کو ہر نہج پر ترقی دینے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہی ہے لیکن شرپسند عناصر دلتوں و پچھڑے ہوئے طبقات کے ساتھ چھیڑچھاڑ کا معاملہ کئے ہوئے ہیں جن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ 17 ستمبر کو بی جے پی ریاست بھر میں ’’تلنگانہ نموجن دن‘‘ منائے گی تاکہ کمزور و دلت طبقات، او بی سی، اقلیتوں اور مظالم خواتین کے مسائل کو ملک گیر سطح پر انہیں حل کیا جاسکے جبکہ 15 تا 30 اگست ’’دیش بھگتی‘‘ منایا جائے گا۔ ڈاکٹر کے لکشمن نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اس ملک کو مضبوط بنیادوں پر قائم کرنے کیلئے پالیسی اور پروگرام بنائے ہیں۔ اس میں طاقت و قوت پیدا کرنے کیلئے تمام طبقات کو متحد کیا جائیگا۔ اس موقع پر پارٹی کے کارکنان سے عہد لیا گیا کہ وہ ملک کی سالمیت اور تمام طبقات کو پروان چڑھانے ایک دوسرے کا ساتھ دیں، محنت کریں اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور طبقاتی کشمکش د

TOPPOPULARRECENT