Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب ، چیف منسٹر کا آج ضلع کلکٹرس کے ساتھ اجلاس

یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب ، چیف منسٹر کا آج ضلع کلکٹرس کے ساتھ اجلاس

حیدرآباد ۔ /22 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر این چندر شیکھر راؤ /23 مئی کو ضلع کلکٹرس کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کررہے ہیں جس میں /2 جون کو منعقد ہونے والے یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اس موقع پر منعقد ہونے والے خصوصی پروگرام کے سلسلے میں ضلع کلکٹرس کو رہنمایانہ خطوط جاری کئے جائیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شہیدان تلنگانہ کے افراد خاندان میں کسی ایک کو سرکاری ملازمت فراہم کرتے ہوئے احکاماتِ تقررات حوالے کرنے کے ضمن میں ضلع کلکٹرس کو ہدایات دی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ مختلف پروگرامس کے بارے میں بھی تبادلے خیال ہوگا ۔ اضلاع میں اراضی تنازعات کی یکسوئی کے سلسلے میں چیف منسٹر ضلع کلکٹرس کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT