Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے انتظامات کا جائزہ

یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے انتظامات کا جائزہ

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : چیف سکریٹری ایس پی سنگھ نے آج اعلیٰ سطحی اجلاس میں تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ 2 جون کو پریڈ گراونڈ پر یوم تاسیس تلنگانہ کا جشن و جلسہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ اسپیشل پرنسپل سکریٹریز اجئے مشرا اور آدھار سنہا نے اجلاس میں شرکت کی ۔ حیدرآباد پولیس کمشنر مہیندر ریڈی ، سکریٹری سیاحت پی وینکٹیشم ، کمشنر اطلاعات و تعلقات عامہ نوین متل ، جی ایچ ایم سی کمشنر ڈاکٹر پی جناردھن ریڈی ، حیدرآباد کلکٹر راہول پوجا بھی شریک تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سکریٹری نے کہا کہ 2 جون کو چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ گن پارک پر تلنگانہ شہیدوں کو خراج پیش کریں گے اور پریڈ گراونڈ کی جانب روانہ ہوں گے جہاں قومی پرچم لہرایا جائے گا ۔ چیف منسٹر ریاست کے 50 شخصیتوں کو ایوارڈس دیں گے ۔ ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT