Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / یوم تاسیس تلنگانہ کے ضمن اردو کے تہذیبی پروگرامس

یوم تاسیس تلنگانہ کے ضمن اردو کے تہذیبی پروگرامس

شفاف ٹنڈرس طلب کرنے کا فیصلہ ، شعراء اور فنکاروں کا انتخاب جاری
حیدرآباد۔ 23۔ مئی  ( سیاست نیوز) یوم تاسیس تلنگانہ کے ضمن میں 2 جون کو جشن تلنگانہ کے تحت اردو کے 3 تہذیبی پروگراموں کے انعقاد میں شفافیت کیلئے ٹنڈرس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 2 جون کو اردو اکیڈیمی کی نگرانی میں کل ہند مشاعرہ ، شام غزل اور قوالی کا پروگرام منعقد ہوگا۔ ان پروگراموں کے انتظامات کیلئے ٹنڈر کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈی ایس پی اینٹی کرپشن بیورو ، چیف اگزیکیٹیو آفیسر وقف بورڈ ، اگزیکیٹیو انجنیئر آر اینڈ ڈی ، ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر حیدرآباد ، ڈپٹی ڈائرکٹر اقلیتی بہبود اور مینجنگ ڈائرکٹر کرسچن فینانس کارپوریشن کو شامل کیا گیا۔ کمیونٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں تینوں پروگراموں کیلئے علحدہ ٹنڈرس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ٹنڈرس کے طریقہ کار کو قطعیت دی گئی ۔ کل ہند مشاعرہ قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا جبکہ قوالی کا پروگرام خلوت میدان میں ہوگا۔ اسی طرح شام غزل انڈور اسٹیڈیم لال بہادر اسٹیڈیم میں سجائی جائے گی۔ تینوں پروگراموں کی ذمہ داری تلنگانہ اردو اکیڈیمی کو دی گئی ہے۔ سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور تینوں پروگراموں کیلئے شعراء اور فنکاروں کے انتخاب میں مصروف ہیں۔ سابق میں جشن تلنگانہ کے تحت ایک ہفتہ طویل پروگرام منعقد کئے گئے لیکن اس مرتبہ ایک ہی دن میں تین پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف سکریٹری کی سطح پر تیاری کمیٹی نے ریاست بھر میں تمام تہذیبی پروگرام ایک دن میں منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ ریاست میں 2 جون کو جشن کا ماحول رہے۔

TOPPOPULARRECENT