Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / یوم تاسیس تلنگانہ کے لئے کابینی سب کمیٹی تشکیل

یوم تاسیس تلنگانہ کے لئے کابینی سب کمیٹی تشکیل

حیدرآباد۔/17مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 2جون کے یوم تاسیس کے انتظامات کے سلسلہ میں کابینی سب کمیٹی تشکیل دی ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کمیٹی کو منظوری دی جس کی قیادت وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کریں گے۔ کمیٹی میں وزراء ای راجندر، کے ٹی راما راؤ ، جوپلی کرشنا راؤ اور چندو لال کو بحیثیت ارکان شامل کیا گیا ہے۔ کابینی سب کمیٹی کا اجلاس چہارشنبہ کی سہ پہر وزیر داخلہ کے چیمبر میں منعقد ہوگا۔

پانی کے مسئلہ پر ہریش راؤ کی آندھراپردیش کے وزیر سے بات چیت
حیدرآباد۔/17مئی، ( سیاست نیوز) وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے ضلع محبوب نگر کو راجولی بنڈہ ڈائیورشن اسکیم سے پانی کی سربراہی کے مسئلہ پر آندھرا پردیش کے وزیر آبپاشی ڈی اوما مہیشور راؤ سے فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے مہیشور راؤ سے خواہش کی کہ وہ راجولی بنڈہ اسکیم کے مسئلہ پر بات چیت کیلئے حیدرآباد آئیں۔ اس اسکیم کا کام روکنے کیلئے کرنول کلکٹر کی جانب سے رائچور کلکٹر کو لکھے گئے مکتوب سے دستبرداری کا ہریش راؤ نے مطالبہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اسکیم سے آندھرا پردیش کو کوئی نقصان نہیں ہے۔ انہوں نے آئندہ دو دنوں میں اس مسئلہ کی یکسوئی کی امید ظاہر کی۔ اسی دوران ہریش راؤ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو پر آر ڈی ایس اسکیم کو روکنے کا الزام عائد کیا۔

TOPPOPULARRECENT