Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر اردو کو فروغ دینے پر زور

یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر اردو کو فروغ دینے پر زور

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : موومنٹ فار ایجوکیشن اینڈ اکنامک تلنگانہ (میٹ ) نے تلنگانہ کے یوم تاسیس تقاریب کے ضمن میں ریاستی حکومت کی جانب سے ماہ جون میں منعقد کئے جانے والے حکومتی پروگراموں میں اردو زبان تہذیب و ثقافت کے لیے گذشتہ دو سال میں کئے گئے اقدامات نیز اس کے لیے مختص بجٹ کو بھی اجاگر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ میٹ کے عہدیداروں سید امیر محمد امجد ، سید علی الدین ، میر مقصود علی اور سید حمید الدین نے کہا کہ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ اردو کی ترقی و ترویج کے لیے اردو کے نام نہاد دانشوروں پر جن کا تلنگانہ تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے بجٹ استعمال کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT