Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر ممتاز شخصیتوں کو ایوارڈز

یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر ممتاز شخصیتوں کو ایوارڈز

سلیکشن کمیٹی کی تشکیل ، اردو کے شعراء ، مصنفین اور ادیب کو بھی ایوارڈ
حیدرآباد۔/17مئی،(سیاست نیوز) تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر ممتاز شخصیتوں کو ریاستی سطح کے ایوارڈز برائے سال 2016 کیلئے حکومت نے ایوارڈ سلیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری محکمہ سیاحت بی وینکٹیشم نے آج احکامات جاری کئے۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 50 نامور شخصیتوں کو یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر ایوارڈ پیش کئے جائیں گے۔ ایوارڈ کے تحت ایک لاکھ 116 روپئے نقد ، شال، مومنٹو اور توصیف نامہ پیش کیا جائے گا۔ ایوارڈ سلیکشن کمیٹی کے صدرنشین وزیر سیاحت و کلچر ہوں گے جبکہ ارکان میں مشیر برائے سیاحت و کلچر، صدرنشین تلنگانہ سمسکرتیکا سارتھی، این لکشمن راؤ ایم ایل سی، ڈاکٹر کے ناگیشور سابق ایم ایل سی، سکریٹری یوتھ افیرس اینڈ کلچر، ڈاکٹر این گوپی، ڈاکٹر این سدھاریڈی، ڈاکٹر کے پنجالہ، ڈی سرینواس او ایس ڈی برائے چیف منسٹر کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایم ہری کرشنا ڈائرکٹر کلچر ممبر کنوینر ہوں گے۔ کمیٹی مختلف شعبوں سے 50 ممتاز شخصیتوں کے ناموں کا انتخاب کرتے ہوئے حکومت کو پیش کرے گی اور حکومت کا فیصلہ قطعی ہوگا۔ یوم تاسیس کے موقع پر جو ایوارڈز پیش کئے جائیں گے ان میں بیسٹ فارمر، بیسٹ ٹیچر، بیسٹ آنگن واڑی ورکر، بیسٹ گورنمنٹ ایمپلائی، بیسٹ سوشیل ورکر، بیسٹ ڈاکٹر، بیسٹ این جی او، بیسٹ اسپورٹس پرسن، بیسٹ لٹریری پرسنالٹی ( شاعر، ادیب، مصنفین) ( تلگو اور اردو ) بیسٹ آرٹسٹ ( ڈانسر، سنگر، میوزیشن، آرٹسٹ ) بیسٹ وید پنڈت، بیسٹ ارچکا، بیسٹ جرنلسٹ، بیسٹ منڈل، بیسٹ میونسپالٹی، بیسٹ گرام پنچایت، بیسٹ لائیر، بیسٹ سائنٹسٹ، بیسٹ انٹر پرینر اور دیگر شعبہ جات شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ حکومت نے 2جون کو یوم تاسیس تقاریب کو بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تلنگانہ تحریک سے وابستہ افراد کو مختلف تقاریب میں اعزازات پیش کئے جائیں گے۔ حکومت نے طویل قومی پرچم لہرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے علحدہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT