Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر ٹی آر ایس کی ناکامیوں کو آشکار کریں : سی وینکٹ ریڈی

یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر ٹی آر ایس کی ناکامیوں کو آشکار کریں : سی وینکٹ ریڈی

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : سی پی آئی اسٹیٹ سکریٹری سی وینکٹ ریڈی نے پارٹی کیڈر سے خواہش کی کہ وہ 2 جون کو یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر ہر موضع کی گلیوں میں یوم تاسیس مناتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت کی ناکامیوں کو آشکار کریں ۔ وہ آج یہاں سی پی آئی سٹی کونسل اجلاس سے ستیہ نارائنا بھون حمایت نگر میں مخاطب تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی کیڈر سے خواہش کی کہ وہ 2 جون کو ہر قریہ میں پارٹی پرچم کشائی انجام دیں اور حکومت کی ناکامیوں سے عوام کو واقف کروائیں ۔ سی وینکٹ ریڈی نے ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس کے اقتدار کے بعد سے عوام کی زندگی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ کے سی آر نے انتخابات کے دوران عوام سے کئی وعدوں کی تکمیل کا بھروسہ دلایا تھا تاہم اس کو مکمل کرنے میں ناکام رہے ۔ یہی نہیں بلکہ چیف منسٹر ڈکٹیٹر شپ کا رول ادا کررہے ہیں ۔ اس موقع پر سٹی پارٹی سکریٹری ای ٹی نرسمہا ، اسٹیٹ کونسل ممبرس ایس چھایا دیوی ، بی وینکٹیشم ، سٹی ایگزیکٹیو ممبرس ایم نرسمہا ، راکیش سنگھ ، چندرا موہن گوڑ ، یادیا ، سلیم خاں اور دیگر شریک تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT