Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر کے ٹی آر کیسری کا اہتمام

یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر کے ٹی آر کیسری کا اہتمام

حیدرآباد ، 18 مئی (پریس نوٹ) یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر جشن کو وسعت دیتے ہوئے پہلی مرتبہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے فرزند ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ (کے ٹی آر) سے موسوم کشتیوں کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں۔ ’’کے ٹی آر کیسری‘‘ کے ٹائٹل کے ساتھ انڈین اسٹائل میں بڑے پیمانے پر مقابلے ہوں گے۔ عنایت علی باقری جنرل سکریٹری تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) نے بتایا کہ تواریخ اور دیگر انتظامات کو قطعیت دینے کے سلسلے میں ایک اجلاس جمعہ 20 مئی کو سہ پہر 4 بجے یہاں اُردو مسکن، خلوت گراؤنڈ پر مقرر ہے۔ تمام اکھاڑوں اور دنگلوں کے نگرانکاروں اور اُستادوں سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ اس اجلاس میں کے ٹی آر کیسری کے مقام کا انتخاب اور تواریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ دیگر تفصیلات کیلئے 9652998199 ، 9391183077 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

 

بی سی سی آئی الیکشن پر حکم التوا کیلئے
بہار اسوسی ایشن عدالت سے رجوع
نئی دہلی ، 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ اسوسی ایشن آف بہار نے آج سپریم کورٹ سے رجوع ہوکر استدعا کی کہ بی سی سی آئی کا عہدیداروں کے انتخاب کیلئے 22 مئی کو مقررہ الیکشن روک دیں تاکہ ماخوذ امیدواروں کو چناؤ لڑنے سے باز رکھا جاسکے۔ وَکیشن بنچ نے سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ ریگولر بنچ کے روبرو زیردوراں ہے۔
فٹبال : ایس بی ایچ کی کامیابی
حیدرآباد ، 18 مئی (ای میل) اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد فٹبال ٹیم نے ہندوپور ایف سی کو آروگیاورم میموریل فٹبال ٹورنمنٹ کے پری کوارٹر فائنلز میں 5-0 سے شکست فاش دی ہے۔ ای ایس شیام کی اطلاع کے بموجب ضلع چتور کے مدن پلی میں جاری ٹورنمنٹ کے میچ میں حیدرآبادی ٹیم نے شاندار مظاہرہ کیا۔ ایس بی ایچ کے اسکوررز محمد فرید (15 واں منٹ)، اکبر عابدی (22)، محمد خضر (44)، بی وی ویمل (59) اور ڈی کمار (67) ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT