Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / یوم تاسیس تلنگانہ 2 جون کو ریاست بھر میں تقاریب

یوم تاسیس تلنگانہ 2 جون کو ریاست بھر میں تقاریب

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے تمام سرکاری محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 2 جون کو منائے جانے والے یوم تاسیس تلنگانہ کے لیے تمام تر وسیع تر انتظامات کریں ۔ ریاست بھر میں منعقد ہونے والی تقاریب کو جشن کا ماحول دینے کے لیے سیکوریٹی بندوبست کیا جائے ۔ یہاں سکریٹریٹ میں مختلف محکموں کے سینئیر عہدیداروں کے ساتھ ایک رابطہ کاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سکریٹری نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ تمام یوم تاسیس تقاریب میں عوام کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔ ہر ایک گرام پنچایت ، میونسپلٹی ، منڈل آفسوں ، ریونیو ڈیویژنس ضلع دفاتر اور اسٹیٹ ہیڈکوارٹرس پر یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو بڑے پیمانے پر منائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ صبح 8 بجے سے تقاریب کا آغاز ہوگا اس موقع پر خون کا عطیہ کے خصوصی کیمپس قائم کئے جائیں اور ریاست کے تمام یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہومس میں شیرینی اور کپڑے تقسیم کیے جائیں گے ۔ نابینا طلباء کو امداد فراہم کی جائے گی ۔ پریڈ گراونڈ پر چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ قومی پرچم لہرائیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر ایوارڈس بھی دئیے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT