Tuesday , May 30 2017
Home / شہر کی خبریں / یوم جمہوریہ پریڈ میں آرایس ایس ورکرس

یوم جمہوریہ پریڈ میں آرایس ایس ورکرس

کانگریس کا اعتراض ، سخت نوٹ لینے صدرجمہوریہ سے نمائندگی
حیدرآباد۔ 5 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ سرکاری پریڈ میں وی ایچ پی کارکنوں کی شرکت پر شدید اعتراض کرتے ہوئے ریاستی کانگریس نے آج صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے خاطیوں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں۔ جن لوگوں نے یوم جمہوریہ پریڈ کو ہندوتوا رنگ دینے کی کوشش کی، سراسر یہ جمہوری اُصولوں کے خلاف ہے۔ اپوزیشن پارٹی نے کہا کہ وہ ضلع جگتیال میں 26 جنوری کی سرکاری پریڈ میں حصہ لینے کیلئے وی ایچ پی ورکرس کو اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرنے میں ٹی آر ایس حکومت کی ناکامی کے بعد صدرجمہوریہ سے رجوع ہوئی ہے۔ تلنگانہ کانگریس کے سربراہ اُتم کمار ریڈی نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان حقیقی دوستی کی وجہ سے ہی وی ایچ پی کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور یہ لوگ سرکاری تقاریر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ یوم جمہوریہ کی سرکاری پریڈ جگتیال میں منعقد ہوئی تھی جہاں وی ایچ پی کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ صدرجمہوریہ کو روانہ کردہ مکتوب میں انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی کے مقصد کے ساتھ جھانکی پیش کرنے کے بجائے ضلع نظم و نسق نے مذہبی بنیاد پرستوں کو سرکاری پریڈ میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT