Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / یوم جمہوریہ پریڈ میں ہندوستان کی فوجی طاقت کا مظاہرہ

یوم جمہوریہ پریڈ میں ہندوستان کی فوجی طاقت کا مظاہرہ

نئی دہلی ۔ 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی فوجی طاقت کا 68 ویں یوم جمہوریہ پریڈ کے موقع پر کل راج پتھ پر مظاہرہ کیا جائے گا۔ ہندوستان کے رنگارنگ تمدن کی جھانکیاں بھی دیکھی جاسکیں گی۔ پریڈ کی قیادت ونگ کمانڈر رمیش کمار دوبے کریں گے جس کا آغاز 4 ایم آئی ۔ 17 ہیلی کاپٹرس کی پرواز کے ذریعہ ترنگا فضاء میں بنانے کے ذریعہ ہوگا۔ فوج، بحریہ اور فضائیہ کی جانب سے فضاء سے پھولوں کی پتیاں برسائی جائیں گی۔ پریڈ کمانڈر لیفٹننٹ جنرل منوج ناراوا نے اور میجر جنرل راجیش سہائے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر صدرجمہوریہ کو سلامی دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT