Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / یوم جمہوریہ پر غیر قانونی ہورڈنگس آویزاں نہ کرنے کی ہدایت

یوم جمہوریہ پر غیر قانونی ہورڈنگس آویزاں نہ کرنے کی ہدایت

ممبئی 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بمبے ہائیکورٹ نے آج اس سال یوم جمہوریہ (26 جنوری) کو غیر قانونی ہورڈنگس اور بیانرس آویزاں نہ کرنے کی بلدی اداروں اور ضلع کونسل کو ہدایت دینے حکومت مہاراشٹرا پر زور دیا ہے۔ جسٹس اے ایس اوکا اور سی او بھڈنگ پر مشتمل ایک ڈیویژن بنچ نے کہاکہ ہم نے اپنے قبل ازیں دیئے گئے احکام میں بھی یہی کہا تھا اور آج بھی یہی ہدایت دے رہے ہیں کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر مبارکباد یا نیک خواہشات والے ریاستی حکومت کے ہورڈنگس اور بیانرس آویزاں نہ کئے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT