Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / یوم جمہوریہ کے موقع پر تاریخی عمارتوں کو بقعہ نور بنانے کی ہدایت

یوم جمہوریہ کے موقع پر تاریخی عمارتوں کو بقعہ نور بنانے کی ہدایت

حیدرآباد۔/11جنوری، ( سیاست نیوز) چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ ایس پی سنگھ نے آج سکریٹریٹ میں یوم جمہوریہ تقریب کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے 26جنوری کو چارمینار، راج بھون، سکریٹریٹ، اسمبلی اور ہائی کورٹ کے علاوہ دوسری تاریخی عمارتوں کو روشنیوں سے منور کرنے کی ہدایت دی۔ ایس پی سنگھ نے کہا کہ26جنوری کو صبح سے پریڈ گراؤنڈ پر یوم جمہوریہ تقاریب کا آغاز ہوگا ۔ گورنر نرسمہن بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔پولیس کے سخت سیکوریٹی انتظامات کرنے اور ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی محکمہ پولیس کو ہدایت دی۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو پریڈ گراؤنڈ کی صاف صفائی کے ساتھ موبائیل بیت الخلاؤں کا انتظام کرنے، گن پارک، کلاک ٹاور اور فتح میدان پر برقی کے موثر انتظامات کرنے، سڑکوں اور عمارتوں کے پاس ضرورت کے مطابق حصار بندی کرنے اور ساتھ ہی حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس کو پینے کے پانی کے بہتر انتظامات کرنے کا مشورہ دیا۔ یوم جمہوریہ تقریب میں پہنچنے والے اسکولی طلبہ کو آر ٹی سی بسوں کے ذریعہ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے، ایمبولنس، فائر انجن کے علاوہ دوسری تمام ضرورتوں کا اہتمام کرنے کا مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT