Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / یوم جمہوریہ کے پیش نظر ملک بھر میں چوکسی

یوم جمہوریہ کے پیش نظر ملک بھر میں چوکسی

طیرانگاہوں پر ایک سے زائد مرتبہ مسافرین کی تلاشی
نئی دہلی ۔ 6 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یوم جمہوریہ تقاریب کے پیش نظر ملک بھر میں سیکوریٹی اداروں نے سخت چوکسی اختیار کرلی ہیں جبکہ طیرانگاہوں پر سخت نگرانی اور مسافرین کی ایک سے زائد مرتبہ تلاشی اور ان کے ساز و سامان کی اسکائننگ کی جارہی ہے۔ ملک میں واقع دہلی ، ممبئی ، بنگلور ، حیدرآباد ، کولکتہ ، چینائی اور احمد آباد کے طیرانگاہوں میں مسافرین کی سی آئی اے ایف اور ایرپورٹ سیکوریٹی کی جانب سے اسکریننگ کی جارہی ہے اور ان کے جوتے اتارے اور ہینڈ بیگس کھولنے کی ہدایت دیتے ہوئے تلاشی لی جارہی ہے۔ سیکوریٹی اداروں کو ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سخت چوکسی احتیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ایرپورٹ سیکوریٹی سے وابستہ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر نئی بات نہیں ہے اور نہ ہی خوفزدہ ہونے کی ضرورت ہے بلکہ سیکوریٹی اہلکاروں کی نظر سے کوئی چوک نہ جائے اسی بات کو یقینی بنانے کیلئے سیکوریٹی کا اضافی گھیرا بنایا گیا اور طیرانگاہوں پر 24 گھنٹے سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس سے آرمڈ کوٹیک ری ایکشن ٹیم کے کمانڈوز کو چوکس رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناگاہانی صورتحال سے فی الفور نمٹا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT