Sunday , April 23 2017
Home / ہندوستان / یوم خواتین : صدر و پی ایم کا پیام

یوم خواتین : صدر و پی ایم کا پیام

نئی دہلی ، 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر پرنب مکرجی نے آج ملک کی ترقی میں خواتین کے گرانقدر رول کو سراہا اور عوام سے مساواتِ جنس کے تئیں اپنے عہد کی ازسرنو توثیق کرلینے کی اپیل کی۔ پرنب مکرجی نے ٹوئٹر پر کہا: ’’بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ہندوستان اور دنیا کے تمام حصوں کی خواتین کو گرمجوش مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش ہیں۔ ہندوستانی خواتین کی نسلوں نے ہمارے ملک کی ترقی اور پیش رفت میں بہت اہم حصہ ادا کیا ہے۔‘‘ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اپنے پیام میں ناری شکتی (خواتین کی طاقت) کے کبھی پست نہ ہونے والے حوصلے، عزم اور اخلاص کی ستائش کی۔

 

پنیرسیلوم کی ایک روزہ بھوک ہڑتال
جیہ کی موت کی تحقیقات مطلوب
چینائی۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) او پنیرسیلوم زیرقیادت آل انڈیا انا ڈی ایم کے گروپ آج یہاں اور ٹاملناڈو کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرس میں ایک روزہ بھوک ہڑتال اس مطالبہ کے ساتھ کررہا ہے کہ سابقہ چیف منسٹر جیہ للیتا کی موت کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں۔ پنیرسیلوم کے علاوہ سابق وزراء پانڈیا راجن اور پونئیان اور راجیہ سبھا ایم پی وی میتھریان سارے ٹاملناڈو میں بھوک ہڑتال منانے میں پارٹی کیڈر کی قیادت کررہے ہیں۔ او پی ایس گروپ نے 28 فبروری کو اعلان کردیا تھا کہ وہ ایک روزہ ہڑتال منائیں گے کیونکہ اس مسئلہ پر حکومت کی خاموشی عوام اور جیہ کے حقیقی وفاداروں کیلئے باعث تشویش ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT