Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / یوم خواتین کے موقع اردو یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد

یوم خواتین کے موقع اردو یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد

حیدرآباد، 8؍مارچ(پریس نوٹ) :بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام خواتین کی ہمہ جہت ترقی کی افادیت کو اُجاگر کرنے سے متعلق پروگرام کا آج دیواری رسالے کے افتتاح سے آغاز عمل میں آیا۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ،ڈین اسکول برائے فنون وسماجی علوم کے ہاتھوں اس رسالے کی رسم اجرا عمل میں آئی۔پروفیسر رحمت اللہ نے اس موقع پر سماج کی ہمہ جہت ترقی میں خواتین کے رول اور خواتین کی ترقی میں اردو یونیورسٹی کے رول پر بات کی۔ انہوں نے پروگرام کے شرکا سے بالخصوص مرد اساتذہ وطلبہ سے خواتین کی خودی ، وقار، عزت و انصاف رسانی، تعلیم و ترقی، مساوی سلوک،فروغ اور خود مختاری کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا عہد دلوایا۔

سوپر فاسٹ ٹرینوں کی آمد و رفت میں اضافی مقامات پر توقف
حیدرآباد /8 مارچ ( سیاست نیوز ) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے ٹرین مسافروں کی سہولت کے پیش نظر چند سوپر فاسٹ ٹرینوں کی آمد و رفت کے دوران اضافی توقف کا اعلان کیا ہے ۔ ذرائع کے بموجب گیا ، چنائی ، ایگمورو ویکلی سوپر فاسٹ ایکسپرس ٹرین چھ مہینوں تک نیلور میں توقف کرے گی ۔ یہ ٹرین نیلور میں 16 بجکر 13 منٹ پر آمد اور 16 بجکر 15 منٹ کو روانہ ہوگی ۔ جبکہ واپسی کے دوران ٹرین نمبر 12390 ایگمور ، گیا سوپر فاسٹ وویکلی ایکسپریس نیلور کو 10بجکر 28 کو آمد اور 10 بجکر 30 منٹ کو روانہ ہوگی ۔ ٹرین نمبر 17230 حیدرآباد ترویندرم سباری ایکسپریس شیڈولڈ کے مطابق 9 مارچ کو حیدرآباد سے 11 بجکر 15 منٹ کو روانہ ہوکر پاراوور کڈاکوور ، چیرانکینر اور موروکمپوزہ میں صرف دو منٹ توقف کرکے 10 مارچ کو موروکمپوزہ پہونچے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT