Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یوم خود اختیاری پروگرام کا انعقاد

یوم خود اختیاری پروگرام کا انعقاد

محبوب نگر ۔ 9مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مدینہ ماڈل ہائی اسکول محبوب نگر میں مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام ’’ یوم خود اختیاری‘‘ پروگرام منعقد کیا گیا ۔ دسویں جماعت کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔ طلباء و طالبات نے ڈی ای او ‘ ڈپٹی ای او ‘ ایم او ‘کرسپانڈنٹ ‘ ہیڈ ماسٹر ‘ پی ای ٹی اور اساتذہ کا کردار ادا کیا ۔ پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محمدعبدالغفار سکریٹری ‘ ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل المدینہ کالج آف ایجوکیشن ‘رخسانہ سلطانہ لکچرر شریک تھے ۔اسموقع پر کرسپانڈنٹ محمد جہانگیر ‘ ہیڈ ماسٹر محمد رفیع الدین و دیگر اساتذہ نے طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT