Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / یوم عاشورہ کے لیے جی ایچ ایم سی کے خصوصی انتظامات

یوم عاشورہ کے لیے جی ایچ ایم سی کے خصوصی انتظامات

ایک کروڑ 50 لاکھ روپیوں کا خرچ ، کمشنر و اسپیشل آفیسر سومیش کمار کا بیان
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر سومیش کمار نے بتایا کہ 24 اکٹوبر کو شہر میں منائے جانے والے ’ یوم عاشورہ ‘ کے کامیاب انعقاد کے لیے جی ایچ ایم سی کی جانب سے وسیع تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ زائد از ایک کروڑ 50 لاکھ روپئے کے صرفہ سے جی ایچ ایم سی نے شہر میں یوم عاشورہ کے موقع پر منظم کئے جانے والے جلوس کی راہ میں سڑکوں کی مرمت ، لائٹنگ ، صاف صفائی کے انتظامات ، پینے کے پانی کی سہولت ، عارضی بیت الخلاؤں کا اہتمام کرنے کے علاوہ دیگر اہم بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر جی ایچ ایم سی کی جانب سے ترتیب دئیے گئے انتظامات کی تفصیلات کے مطابق ایک کروڑ 13 لاکھ روپئے کے صرفہ سے عاشور خانوں کے راستوں پر واقع سڑکوں کی مرمت ، بی ٹی روڈس کارینول ، اور دیگر کام انجام دئیے گئے جب کہ یوم عاشورہ کے موقع پر نکالے جانے والے محرم جلوس کے اہم راستہ پر کم از کم 500 افراد پر مشتمل صفائی ورکرس کی خصوصی ٹیم کو متعین کیا گیا ہے ۔ اور اس سلسلہ میں گذشتہ 21 اکٹوبر سے ہی ہر پولیس اسٹیشن کے حدود میں خصوصی موبائیل سنیٹیشن ٹیموں کو صاف صفائی کے لیے مقرر کردیا گیا ہے اور جلوس کے راستہ کی اہم سڑکوں کی صفائی کے لیے واٹر ٹینکرس کو متعین کرنے کے علاوہ بلیچنگ پاوڈر اور لائیم پاوڈر کو بھی دستیاب رکھا گیا ہے ۔ عاشور خانوں کے پاس ہر روز شام کے اوقات میں Fogging کی جارہی ہے ۔ جلوس کے راستہ میں کیبلس ، برقی تاروں کی رکاوٹ سے محفوظ کردیا گیا ہے ۔ ۔

TOPPOPULARRECENT