Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / یوم نجات کے نام پر نفرت پھیلانے کی کوشش

یوم نجات کے نام پر نفرت پھیلانے کی کوشش

’17 ستمبر یوم آزادی یا یوم غم ‘ کے عنوان پر مختلف دانشوروں کی مشترکہ پریس کانفرنس
حیدرآباد۔14ستمبر(سیاست نیوز) ہندوستان کی آزادی کے بعد یہاں پر563ریاستوں پر بادشاہی حکومت تھی جس کو انڈین یونین میںشامل کرنے کے لئے حکومت ہند کو یا تو عوام کی برہمی کاسامنا کرنا پڑا یا پھر ریاست کے حکمرانوں نے انڈین یونین کی پیشکش کو ٹھکرادیا تھا مگر ریاست حیدرآباد میںایسا نہیںہوا ۔اس وقت کے حکمران آصف جاہ صابع نے پاکستان یا ہندوستان کے ساتھ جانے کی تجویز کے باوجود بھی ہندوستان کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی او رحکومت ہند نے معاہدے کے بعد ریاست حیدرآباد کو انڈین یونین میںشامل کیا ۔ ان تمام واقعات کے باوجود رضاکاروں سے جدوجہد کے نام پر ریاست حیدرآباد کو فوج بھیجی گئی جبکہ علاقے میںکشیدگی پھیلانے کاکام بھی انہیں لوگوں نے کیاتھا جو ریاست حیدرآباد میںپولیس ایکشن چاہتے تھے۔ممتاز مورخ کیپٹن لنگالہ پانڈورنگا ریڈی نے یہ بات کہی۔ آج یہاں میڈیا پلس اڈیٹوریم میں تلنگانہ 1969مومنٹ فاونڈرس فورم‘ وائس آف تلنگانہ ‘ حیدرآباد ڈیموکرٹیک الائنس اور تعمیر ملت کے زیراہتمام 17ستمبریوم آزادی یا پھر یوم غم کے طور پر منائیں کے عنوان پر منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر پانڈو رنگا ریڈی نے کہاکہ 1948میں انڈین میں متعین کے ایس رستم جو اکولہ پرسیڈنسی کی نگرانی کررہے تھے نے اپنی کتاب میںواضح طور پر اس بات کا انکشاف کیاہے کہ رات کے اندھیرے میںپولیس کو رضاکاروں کا لباس پہناکر علاقے میںکشیدگی پھیلانے کے لئے روانہ کیاجاتا تھا۔ انہو ںنے اس موقع پر مذکورہ کتاب بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ انہو ںنے کہاکہ پولیس ایکشن کے نام پر ڈھائے جانے والے مظالم صرف ایک مخصوص قوم تک محدود تھے۔مسٹر پانڈو رنگا ریڈی نے کہاکہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی غرض سے حسب ضرورت فرقہ پرست طاقتیں اس مسئلہ کو اجاگر کرتی ہیں اور سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے راست بی جے پی کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بی جے پی 17ستمبر کے مسئلہ پر وبال کھڑا کرتے ہوئے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تلنگانہ تحریک کے دوران ٹی آر ایس‘ کانگریس او رتلگودیشم پارٹی نے بھی بی جے پی کی اس مہم کا حصہ بنے مگر بعد میںمذکورہ سیاسی پارٹیو ں کو اندازہ ہوگیا کہ بی جے پی کی مہم نفرت پر مبنی ہے۔کیپٹن لنگالہ پانڈورنگا ریڈی نے کہاکہ انڈین یونین میںریاست حیدرآباد کے شامل ہونے سے لیکر 1950تک آصف جاہ صابع ریاست کے حکمران تھے اور فرمان بھی جاری کیاکرتے تھے۔ انہو ںنے کہاکہ اگر مزاہمت کے بعد ریاست حیدرآباد کا انضمام انڈین یونین میں ہوتا تو کیوں حکومت ہند آصف جاہ صابع کو کیوںراج پرمکھ مقرر کرتی۔انہوں نے کہاکہ ان تمام حالات کے پیش نظر17ستمبر کو یوم نجات منانا ریاست حیدرآباد کی عوام کے جذبات سے کھلواڑ کے مترادف ہوگا۔ڈاکٹر کولیور چرنجیوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ 13سے لیکر18ستمبر تک کا ماحول افسوس ناک تھا۔ انہو ںنے کہاکہ انڈین یونین نے آصف جاہ صابع سے ہوئے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔انہو ںنے کہاکہ آصف جاہ صابع نے جب انڈین یونین میںشامل ہونے کاباضابطہ کا اعلان کرنے کے باوجود کشیدگی کا ماحول پیدا کیااور پندت سندر لال کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پچاس ہزار سے زائد مسلمانوں کا قتل کیااو ران کی املاک لوٹی گئی۔ ڈاکٹر چرنجیوی نے مزیدکہاکہ مگر حقیقت مذکورہ رپورٹ کے برخلاف ہے۔ انہو ںنے کہاکہ مختلف لوگوں کے بیانات اور اس وقت کے حالات سے واقفیت کے بعد ہمیں اس بات کا اندازہ ہوا ہے کہ دولاکھ سے زائد مسلمانو ںکو ہلاک کردیاگیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کا مقصد نفرت پھیلاکر اپنے سیاسی فائدے کی تکمیل کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یوم نجات کے نام پر بی جے پی نفرت پھیلانے او رتلنگانہ کی عوام کو گمراہ کرنے کاکام کررہی ہے جس کے خلاف ہمیں بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ بہت جلد ہم ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے نہ صرف ریاست تلنگانہ بلکہ قدیم ریاست حیدرآباد کے علاقوں کو دور ہ کرتے ہوئے عوام میں اس ضمن میںشعور بیداری مہم چلائیںگے۔جناب ضیاء الدین نیر کارگذار صدر تعمیرملت نے کہاکہ پولیس ایکشن ایک حقیقت کے عنوان پر 17ستمبر کو اُردو مسکن میںایک جلسہ عام منعقد کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے اس جلسہ میںشرکت کے ذریعہ تاریخی حقائق سے واقفیت حاصل کرنے کی نوجوانوں سے اپیل بھی کی ۔جناب خواجہ آصف احمد انجینئر نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے پولیس ایکشن کے نام پر ہوئی نسل کشی کا انسانیت کی بنیادوں پر جائزہ لینے کی ضرورت پر زوردیا۔انہو ںنے کہاکہ پولیس ایکشن کے نام پر جو کام کیاگیا ہے اس پر جشن منانے کی پیش کش غیرانسانی سونچ کوفروغ دیگی۔ انہو ںنے بھی 17ستمبر کو تمام کو ایک ساتھ ملاکر یوم غم منانے کا مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT