Tuesday , June 27 2017
Home / Top Stories / یوم ولادت پر آدتیہ ناتھ کی مبارکباد کٹر ہندو برہم ، ٹوئٹر پر سخت ریمارکس

یوم ولادت پر آدتیہ ناتھ کی مبارکباد کٹر ہندو برہم ، ٹوئٹر پر سخت ریمارکس

لکھنؤ ۔ /11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)یوم ولادت حضرت علیؓ کے موقع پر چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹر پر مبارکباد دی لیکن کٹر پسند ہندوؤں کی انہیں سخت تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے جیسے ہی ٹوئٹ کیا ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ ’’ایسا لگتا ہے یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی سیکولروالا مرض لاحق ہوگیا ۔ ایک اور شخص نے کہا کہ آدتیہ ناتھ ہندوتوا کا چہرہ ہیں ۔ لہذا انہیں کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیئے ۔ اس شخص نے آدتیہ ناتھ سے کہا ہے کہ آپ خود یہ کہتے آئے ہیں کہ اس ملک کا تعلق ہنومان سے ہے ہمایوں سے نہیں لیکن آپ کا موقف تبدیل کیوں ہورہا ہے ۔ ایک اور شخص نے ریمارک کیا کہ ’’آپ پورے  مولانا بن رہے ہیں ، پہلے آپ ایسے نہ تھے ۔ تاہم ایک مسلم شخص نے مبارکباد دینے پر آدیتہ ناتھ کی تعریف کی اور ’’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ‘‘  تحریر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔ ٹوئٹر پر ایک اور شخص نے لکھا کہ اب مجھے یقین ہوگیا ہے کہ اقتدار ملتے ہی بڑے سے بڑا ہندوتوا لیڈربھی سیکولر بن جاتا ہے ۔ اسی طرح دیگر کئی ریمارکس بھی ٹوئیٹر پر کئے گئے اور یوگی کو ہندوؤں کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT