Friday , July 28 2017
Home / Top Stories / ’’یوم پاکستان‘‘ پریڈ میں چینی اور ترک افواج کی شرکت

’’یوم پاکستان‘‘ پریڈ میں چینی اور ترک افواج کی شرکت

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ’’پاکستان ڈے‘‘ پریڈ جو یہاں آئندہ ہفتہ منعقد شدنی ہے، اس میں پہلی بار چینی اور ترک افواج بھی حصہ لیں گی۔ دریں اثناء فوجی ترجمان جنرل آصف غفور نے بتایا کہ دوست ممالک جیسے چین اور ترکی کے فوجی بھی جاریہ سال ’’یوم پاکستان‘‘ پریڈ میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چینی آرمی ٹروپس اور ترکی کا ملٹری بینڈ یوم پاکستان کا حصہ ہوگا۔ دوسری طرف ایک دفاعی عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ بیرون ممالک کے فوجی یوم پاکستان پریڈ میں حصہ لیں گی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہ یکہ 1940ء میں لاہور قرارداد کو قطعیت دی گئی تھی جس کے تحت ایک علحدہ ملک کی تشکیل کو یقینی بنایا گیا تھا۔ 23 مارچ کو اسی تاریخی قرارداد کی سالگرہ کے طور پر مسلح افواج کی پریڈ کے علاوہ پاکستان کی ثقافتی جھلکیوں کو بھی پیش کیا جاتا ہے جس کا اہتمام جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرس کی جانب سے کیا جاتا ہے جو ملک کی تینوں افواج کے امور کی نگران ہے۔ بری، بحری و فضائی 2015ء میں سات سال کے طویل وقفہ کے بعد پریڈ کا احیاء کیا گیا تھا کیونکہ دہشت گردی سے لاحق خطرات کی وجہ سے پریڈ کا سلسلہ مسدود کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT