Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / یوم پولیس یادگار شہیداں :قومی سطح کی دوڑ ،گورنر کا خطاب

یوم پولیس یادگار شہیداں :قومی سطح کی دوڑ ،گورنر کا خطاب

حیدرآباد۔ 16اکتوبر (یواین آئی) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے کہا ہے کہ ملک کے تحفظ اور عوام کی سلامتی کے سلسلہ میں پولیس کا رول اہم ہے ۔انہوں نے شہر حیدرآباد کے نیکلس روڈ پریوم پولیس یادگار شہیداں کے موقع پر قومی سطح کی دوڑ کا افتتاح کیا جس میں ملک بھر سے پولیس فورسس اور ان کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر نے واضح کیا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والے پولیس افسروں کی خدمات یادگار ہیں۔عوام دوست پولیس کے سلسلہ میں عوام تک رسائی حاصل کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والے پولیس افسروں کی یاد میں یہ دوڑ ایک رول ماڈل ہے ۔انہوں نے کہاکہ لا اینڈ آرڈر کی برقراری میں پولیس کا رول نمایاں ہوتا ہے ۔انہوں نے پولیس کو عوام کے قریب تر کرنے کے سلسلہ میں اٹھائے گئے اس قدم کی کافی ستائش کی اور کہا کہ اس کا بہتر ردعمل حاصل ہوا ہے ۔اس پروگرام میں تلنگانہ کے ڈی جی پی انوراگ شرما،نیشنل پولیس اکیڈیمی کی ڈائرکٹر ارونا بہوگنا،کمشنر گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن جناردھن ریڈی ،کمشنرپولیس حیدرآباد مہیندر ریڈی، خیریت آباد کے رکن اسمبلی چنتا رام چندرریڈی اور دوسروں نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT