Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / یوم پیدائش پر راجیو گاندھی کوخراج عقیدت

یوم پیدائش پر راجیو گاندھی کوخراج عقیدت

نئی دہلی 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کے 71 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قوم نے خراج عقیدت پیش کیا ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور دوسرے قائدین نے بھی انہیں خڑاج پیش کیا ۔ پرنب مکرجی ‘ نائب صدر حامد انصاری ‘ راجیو گاندھی کی شریک حیات و کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ‘ سابق وزْر اعظم منموہن سنگھ نے راجیو گاندھی کی سمادھی ویر بھومی پہونچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ سونیا گاندھی کے فرزند و کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی ‘ دختر پرینکا گاندھی اور ان کی شریک حیات رابرٹ واڈرا نے بھی انہیں خراج پیش کیا ۔ اپنے ٹوئیٹر پیام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ کانگریس قائدین پی سی چکو ‘ سجن کمار اور دہلی کانگریس کے صدر اجئے ماکین نے بھی سمادھی پہونچ کر آنجہانی قائد کو خراج پیش کیا ۔ راجیو گاندھی 20 اگسٹ 1944 کو پیدا ہوئے تھے اور 21 مئی 1991 کو ٹاملناڈو میں سری پیرمبدور کے مقام پر ان کا قتل کردیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT