Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / یونانی جزیرہ میں زلزلہ کا شدید جھٹکا ، دو ہلاک

یونانی جزیرہ میں زلزلہ کا شدید جھٹکا ، دو ہلاک

کوس ( یونان ) ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آج صبح کی اولین ساعتوں میں یونانی جزیرہ پر زلزلہ کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا جس نے کئی عمارتوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچایا جب کہ دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ زلزلہ کے جھٹکوں کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ زائد از 100 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ جزیرہ کوس زلزلہ کے مبدا سے بیحد قریب تھا جس کی وجہ سے سب سے زیادہ یہی جزیرہ متاثر ہوا ۔ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق اس جزیرہ سے تھا جب کہ پرانی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ کئی عمارتوں میں شگاف پڑ گئے اور کھڑکیوں کے شیشے چکنا چور ہوگئے ۔ دریں اثناء کوس کے مئیر گیارگوس کائیرٹسس نے یونانی میڈیا کو بتایا کہ جزیرہ کے دیگر علاقے بالکل محفوظ ہیں صرف اہم مستقر ہی زلزلہ کی زد میں آیا ۔ ایسی عمارات جو ’ ارتھ کوئیک بلڈنگ ‘ کوڈ متعارف کرنے سے قبل تعمیر کی گئی تھیں صرف ان ہی عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔

TOPPOPULARRECENT