Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / یونانی دوا سازی کی ترقی وقت کی اہم ضرورت

یونانی دوا سازی کی ترقی وقت کی اہم ضرورت

حکیم غلام محی الدین کی کتاب الصیدلہ کے ایڈیشن کی تقریب رسم اجرائی ، محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : حضرت غوث الاعظم اکیڈیمی بہادر پورہ کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتاب ’ کتاب الصیدلہ المعروف بہ علمی و عملی صنعت یونانی دوا سازی ‘ کے دوسرے ایڈیشن کی رسم اجرائی سنٹرل یونانی ڈرگس اکیڈیمی حیدرآباد کے زیر اہتمام دو روزہ ورک شاپ برائے صیدلہ 2016 وائی ایس کنونشن سنٹر راجندر نگر میں نائب وزیراعلی جناب محمد محمود علی کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ نائب وزیر اعلی نے کہا کہ یونانی دوا سازی میں قدیم اطباء اپنے دواخانوں میں خود ادویہ تیار کر کے مریضوں کا علاج کیا کرتے تھے جس سے مریض جلد شفایاب ہوجاتے تھے کیوں کہ یہ دوائیں اصلی اور پر اثر ہوتی تھیں ۔ حکیم غلام محی الدین مصنف کتاب الصیدلہ نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوا سازی ان کو ورثہ میں ملی ہے کیوں کہ ان کے آباواجداد کا تعلق طب یونانی سے رہا ہے اور وہ نامور طبیب گزرے ہیں جن کی معمولات مطب کی ادویہ مکان پر ہی تیار ہوتی تھیں ۔ یہ کتاب یونانی دوا سازی کی مکمل رہنمائی کرتی ہے ۔ 2010 میں کتاب الصیدلہ کے پہلا ایڈیشن کو نذر احباب کیا گیا تھا ۔ اس وقت اس تالیف کو بالکل جدید انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ اور چند ہی عرصہ میں دوسرے ایڈیشن کی اشاعت کا تقاضہ زور و شور سے ہونے لگا ۔ اس وقت یہ تالیف 200 صفحات پر مشتمل ہے ۔ وہ اس کی پہلی شکل و صورت سے کافی مختلف ہے ۔ گویا یہ از سر نو ترتیب دی گئی ہے ۔ کتاب کے پہلے حصہ میں علمی اور دوسرے حصہ میں عملی دوا سازی پر ایک باب از سر نو بڑھایا گیا ہے ۔ جس میں قدیم و جدید آلات کی تصویریں ہر شعبہ کے ساتھ ہی پیش کردی گئی ہیں ۔ عملی دوا سازی کے زیر عنوان ایک باب کی شکل میں نئے سرے سے شامل کیا گیا ہے ۔ جو پہلے ایڈیشن میں دوا سازی کے زیر عنوان درج تھا ۔ اس باب میں دوا سازی کے متعلق وہ معلومات درج کرنے کی کوشش کیا ہوں جو دوا سازی کے قدیم و جدید طریقوں کی حامل ہیں اور ان کے ساتھ ان مسائل کو بھی درج ہیں جو GMP سے ماخوذ ہیں ۔ اس موقعہ پر جناب عبدالغفور وزیر اقلیتی بہبود بہار کے علاوہ ریاست اور دیگر ریاستوں سے مدعو اطباء ، طلبہ اور دوا ساز ادوروں کے نمائندوں کی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT