Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / یونانی طلبہ کو آئی اے ایس کے لیے کوشش کرنے کا مشورہ

یونانی طلبہ کو آئی اے ایس کے لیے کوشش کرنے کا مشورہ

لقمان یونانی میڈیکل کالج کا سالانہ جلسہ ، ڈاکٹر سی ایم نور منصور و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر سی ایم نور منصور ( کے اے ایس ) رجسٹرار راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کرناٹک بنگلور نے نوجواں اطباء کو مشورہ دیا کہ وہ یونانی کورس کی تکمیل کے بعد انڈین اڈمنسٹریٹیو سرویس میں داخلہ لینے کے لیے بھر پور کوشش کریں تاکہ وہ آگے چل کر قوم اور ملت کی خدمت کرسکیں ۔ ڈاکٹر نور منصور پر سیکیاب اسوسی ایشن کی جانب سے قائم کردہ لقمان یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر بیجا پور کے سالانہ جلسہ یونانی کورس میں یونیورسٹی کے ٹاپ رینکرس ، کالج کے ٹاپ رینک حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے علاوہ کالج کے علاوہ کالج کے گرلز ہاسٹل بلاک کا افتتاح کرنے کے بعد یہ بات کہی ۔ جلسہ کی صدارت جناب شمس الدین پونیکر بانی و صدر سکیاب اسوسی ایشن بیجا پور نے کی ، حکیم سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت آندھرا پردیش ، ڈاکٹر گنگا بجرسنتی المونی و میڈیکل آفیسر آیوش ہاسپٹل رائچور اور ڈاکٹر شجاع الدین پونیکر نیورالوجسٹ لندن نے مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ جلسہ کا آغاز جناب باقی احمد کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ ڈاکٹر شہناز بانو نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔ حکیم سید غوث الدین نے اپنی تقریر میں کالج انتظامیہ اور اسوسی ایشن طلباء وطالبات اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ کالج کا مقام نہ صرف کرناٹک بلکہ ہندوستان کے بڑے کالج میں ہوگا ۔ رجسٹرار راجیو گاندھی یونیورسٹی سے خواہش کی کہ وہ پی ایچ ڈی یونانی اور یونانی کمپونڈرس کورس کی یونیورسٹی کی جانب سے منظوری دے ۔ ڈاکٹر شجاع الدین پونیکر ، جناب رفیع بھنڈاری ممبر کرناٹک اردو اکیڈیمی ، ڈاکٹر ریاض فاروقی ،جناب ایس اے پاٹل سکریٹری اسوسی ایشن ، جناب نجیب بخشی نے بھی مخاطب کیا ۔ جناب شمس الدین پونیکر نے صدارتی تقریر میں ادارہ سیاست حیدرآباد کے ایڈیٹر جناب زاہد علی خاں ، جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا ۔ جن کے تعاون اور رہنمائی کی وجہ سے لقمان یونانی میڈیکل کالج آج دن دوگنی رات چوگنی ترقی کررہا ہے ۔ ۔

TOPPOPULARRECENT