Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / یونان میں اولمپک 2016 کی مشعل روشن

یونان میں اولمپک 2016 کی مشعل روشن

ریو۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل میں ہونے والے 2016 اولمپکس کی مشعل جنوبی یونان میں روشن کردی گئی۔ قدیم یونانی لباس میں ملبوس اداکارہ کیترینا لیہو نے سورج کی شعاعوں کی مدد سے مشعل کو روشن کیا جسے مختلف رنرز لے کر دنیا بھر میں گھومیں گے اور 5 اگست کو ریو دی جنیرو میں اولمپک کے آغاز کے ساتھ ہی اس کے سفر کا اختتام ہو گا۔ برلن گیمز میں 80 سال قبل پہلی مرتبہ ادا کی گئی یہ رسومات دراصل قدیم اولمپیا کی طرز ادا کئے گئے تھے جہاں ہزار سال سے زائد عرصے تک یہ کھیل کھیلے جاتے رہے۔ کیترینا نے یونانیوں کے میوزک اور روشنی کے خدا اپولو کیلئے فرضی عبادات کیں اور مقعر آئینے کی مدد لیتے ہوئے سورج کی شعاعوں سے مشعل روشن کی۔ اس کے بعد انہوں نے مشعل یونان کی عالمی جمناسٹک چیمپیئن ایلف تھیریوس پیٹراؤنیاس کے حوالے کی جو اس اولمپک مشعل کی پہلی مشعل بردار قرار پائیں۔

TOPPOPULARRECENT