Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / یونان میں دوسری جنگ عظیم کا بم ناکارہ بنانے کیلئے عوام کا تخلیہ

یونان میں دوسری جنگ عظیم کا بم ناکارہ بنانے کیلئے عوام کا تخلیہ

تھیسالونیکی ( یونان) ۔12فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) شمالی یونان کے شہر تھیسالونیکی کے 75ہزار افراد کا تخلیہ کروا دیا گیا ۔ مبینہ طور پر یہاں پر ایک 500پاؤنڈ وزنی دوسری جنگ عظیم کا ایسا بم دستیاب ہوا تھا جو پھٹ نہیں سکا تھا ۔ ماہرین کو اس بم کو ناکارہ بنانے کیلئے طلب کیا گیا جنہوں نے بم کے اطراف دو کلومیٹر کے دائرے میں ساکن افراد کا تخلیہ کروا دیا تاکہ بم کو ناکارہ بنانے کے دوران کوئی انسانی جان ضائع نہ ہوسکے ۔ یہ بم ایک پٹرول پمپ کی ٹانکی کے نیچے سے دستیاب ہوا تھا ۔اسکولس ‘ اسپورٹس ہالس اور کلچرل سنٹرس اس کارروائی کے دوران بند کردیئے گئے ۔ امکان ہے کہ اس بم کو ناکارہ بنانے کی کارروائی چھ گھنٹے تک جاری رہے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT