Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / یونان میں کشتی حادثہ، 26 تارکین وطن غرقاب

یونان میں کشتی حادثہ، 26 تارکین وطن غرقاب

شام اور عراق کے تارکین وطن کے سفر یوروپ کی اولین منزل پر حادثہ
ایتھنز ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یونان کے ساموس جزیزے کے قریب کشتی کے حادثے میں بچوں سمیت کم از کم 26 تارکین وطن ڈوب گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں میں دس بچے بھی شامل ہیں اور چند دنوں میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ دوسری جانب اطالوی بحریہ کو لیبیا کی سمندری حدود کے قریب سے چھ نعشیں ملی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ تارکین وطن کی شمالی افریقہ سے یورپ پہنچنے کی کوششوں میں جاریہ برس ہلاکتوں کا پہلا واقعہ ہے۔ یونان کے جزیرے کے قریب تارکین وطن کی ہلاکتوں کا واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب نیدرلینڈ نے تجویز دی ہے کہ یونان پہنچنے والے تارکین وطن کو واپس ترکی بھیج دیا جائے۔ ابھی تک ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی شہریت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ زیادہ تر تارکین وطن شام، عراق اور افغانستان میں جاری تنازعات کی وجہ سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر سمندر کا کشتیوں کے ذریعے پرخطر سفر کرتے ہیں۔ یورپی یونین کی سرحدی نگرانی کی ایجنسی ساموس میں کشتی حادثہ میں بچ جانے والوں کی تلاش کے آپریشن میں شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT