Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / یونان کیلئے 85 ارب یورو کا پیکیج

یونان کیلئے 85 ارب یورو کا پیکیج

ایتھنز ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یونان نے اپنے معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے یورپی یونین اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 85 ارب یورو کے قرضوں کا نیا پیکج حاصل کر لیا ہے۔ یہ رقم اسے تین سال کی مدت میں فراہم کی جائے گی۔یونان کی وزارتِ خزانہ نے منگل کو ایتھنز میں یورپی یونین اور آئی ایم ایف سے ہونے والے اس سمجھوتے کا اعلان کیا۔ یہ سمجھوتہ طویل اور ایک انتہائی دشوار مذاکراتی عمل کے بعد ممکن ہو سکا ہے۔سمجھوتے میں طے پانے والے مالی پیکیج کے بارے میں توقع کی جا رہی تھی کہ یہ 86 ارب یورو کے لگ بھگ ہو گا لیکن اس بارے میں ابھی قطعی طور پر کچھ نہیں کہا گیا۔اس سے قبل یونان کے وزیر خزانہ یوکلیڈ تساکالوتوس نے اشارہ دیا تھا یونان اپنے بین الاقوامی قرض خواہوں کے ساتھ کئی ارب یورو کے بیل آؤٹ معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے اور اب صرف چند معمولی تفصیلات کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔اس سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ اب یونان یوروزون سے باہر نہیں نکلے گا اور دیوالیہ پن سے بچ جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT