Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / یونان کے سابق وزیر اعظم کار دھماکے میں زخمی

یونان کے سابق وزیر اعظم کار دھماکے میں زخمی

ایتھنز ،26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یونان کے سابق وزیر اعظم لوکاس پاپاڈیموس کار دھماکے میں زخمی ہو گئے ۔پولیس نے بتایا کہ کل مسٹر پاپاڈیموس کی کار میں پارسل بم رکھا گیا تھا جس میں ہوئے دھماکے کی وجہ سے ان کیساتھ کارمیں سوار دو دیگر افراد زخمی ہو گئے ۔ یہ حادثہ ایتھنز کے وسطی علاقے میں پیش آیا۔دھماکے کے بعد تینوں افراد کو ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں مسٹر پاپاڈیموس کی حالت بہتر ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں خطرہ سے باہر بتایا ہے ۔ہاسپٹل کے ذرائع نے بتایا کہ انکے سینے اور پیٹ میں ہلکی چوٹ کے نشانات ہیں جبکہ دائیں پاؤں میں لگی چوٹ گہری ہے جسکا علاج کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT