Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / یونان کے سمندر میں کشتی غرقاب ،شام کی لڑکی فوت

یونان کے سمندر میں کشتی غرقاب ،شام کی لڑکی فوت

ایتھنس، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کی پانچ سالہ لڑکی آج مردہ پائی گئی اور دیگر کئی پناہ گزینوں کے تعلق سے اندیشہ ہے کہ لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ان کی کشتی ترکی سے یونان کی سمت جاتے ہوئے یونان کے سمندر میں غرقاب ہوگئی۔ یہ کشتی یونانی سمندری سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ یونان کے کوسٹ گارڈ نے دیگر 13 افراد کو زندہ بچالیا ہے اور ماباقی بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔ ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ یونان کے جزیرہ لسپاس کے شمال میں پیش آیا۔ یہاں پر اس سال جنگ سے متاثرہ شام سے آنے والے لاکھوں پناہ گزینوں کا گذر ہورہا ہے۔ شام کے لاکھوں شہری یوروپ میں اپنا مستقبل بہتر بنانے کی تلاش میں سمندر کے راستے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان میں سے کئی حادثہ کا بھی شکار ہورہے ہیں۔ اس ماہ کے اوائل میں بھی شام کے 3 سالہ پناہ گزیں کو سمندر کے کنارے مردہ پایا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT