Monday , September 25 2017
Home / دنیا / یونس ابویعقوب کی گرفتاری اور ہلاکت کی متضاد اطلاعات

یونس ابویعقوب کی گرفتاری اور ہلاکت کی متضاد اطلاعات

بارسلونا ۔ 21 اگست (سیاست اڈٹ کام) ہسپانوی پولیس نے بارسلونا میں گذشتہ جمعرات کے ویان حملے میں ملوث مشتبہ کلیدی ملزم یونس ابو یعقوب کو آج ایک کارروائی میں گرفتار کر لیا ۔ایک 22 سالہ مشتبہ ملزم کی گرفتاری بارسلونا کے مغرب میں واقع علاقے سینٹ سیڈورنی ڈی نووا سے عمل میں آئی ہے۔ہسپانوی پولیس نے اس رپورٹ کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔البتہ اس نے اس کے منظرعام پر آنے سے قبل ٹویٹر پر یہ کہا تھا کہ بارسلونا سے دس کلومیٹر دور واقع علاقے سبریتس میں ایک واقعہ رونما ہورہا ہے لیکن اس نے مزید تفصیل نہیں بتائی تھی۔دریں اثناء اسپین کے ایک ریڈیو چینل نے الگ سے یہ اطلاع دی ہے کہ بارسلونا کے مغرب میں واقع علاقے سبریتس میں ایک مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔اس نے مبینہ طور پر بارود سے بھری جیکٹ پہن رکھی تھی۔

TOPPOPULARRECENT