Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / یونس اور مصباح کی جگہ لینے نوجوان کھلاڑی موجود:انضمام

یونس اور مصباح کی جگہ لینے نوجوان کھلاڑی موجود:انضمام

کراچی ۔16 مئی (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے پاکستان میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے اور مصباح الحق اور اور یونس خان کی جگہ نئے کھلاڑی لے لیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضام الحق نے ویسٹ انڈیز میں پہلی ٹسٹ سیریز جیتنے پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں طرز کی سیریز میں کامیابی خوش آئند ہے اور امید ہے کہ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں بھی اچھا مظاہرہ کرے گی۔یونس خان اور مصباح الحق سمیت دیگر کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہت اچھا مظاہرہ کیا اور دونوں کھلاڑیوں کے کیریئر کا جیت پر اختتام کسی وداعی تقریب سے کم نہیں لیکن بورڈ بھی ان دونوں عظیم کھلاڑیوں کو وداعی تقریب دے گا۔ پاکستان کے سابق کپتان نے کہا کہ مصباح اور یونس بڑے کھلاڑی ہیں، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور امید ظاہر کی کہ نئے کھلاڑی اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ان کا خلا پر کرنے کی کوشش کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT