Sunday , March 26 2017
Home / جرائم و حادثات / یونس بن عمر یافعی جیل سے دواخانہ منتقل

یونس بن عمر یافعی جیل سے دواخانہ منتقل

حیدرآباد ۔ /16 فبروری (سیاست نیوز) عدالت کی جانب سے علاج کیلئے اجازت دینے کے بعد آج چندرائن گٹہ حملہ کیس میں ماخوذ یونس بن عمر یافعی کو آج شام چرلاپلی جیل سے لائف لائین ہاسپٹل چندرائن گٹہ منتقل کیا گیا ۔ یونس یافعی کو پولیس اسکواڈ کے درمیان دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ان کا علاج شروع کیا گیا ۔ واضح رہے کہ کل ساتویں ایڈیشنل میٹروپولیٹین سیشن جج کی جانب سے ملزم کو خانگی دواخانہ میں علاج کیلئے اجازت دی گئی تھی اور انہیں لائف لائین ہاسپٹل چندرائن گٹہ میں شریک ہونے اور یہاں پر ان کی اہلیہ اور دختر کو ساتھ رہنے کی اجازت دی گئی تھی ۔ عدالتی احکام کے بعد یونس یافعی کو آج جیل حکام نے سکیورٹی کے درمیان دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ سابق میں وکیل دفاع مسٹر جی گرومورتی نے درخواست ضمانت داخل کرتے ہوئے ان کے موکل عمر رسیدہ ہونے اور کئی عارضہ میں مبتلا ہونے کی بات بتائی تھی اور اس بنیاد پر انہیں ضمانت پر رہا کرنے کی اپیل کی تھی ۔ عدالت نے ضمانت دینے سے انکار کردیا لیکن 14 دن کیلئے خانگی دواخانہ میں علاج کی اجازت دی گئی ۔ تاہم  آج  چندرائن گٹہ حملہ کیس کی سماعت  نہ ہوسکی اور جج نے آئندہ سماعت /20 فبروری کو مقرر کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT