Friday , May 26 2017
Home / جرائم و حادثات / یونس بن عمر یافعی کی مشروط ضمانت میں توسیع

یونس بن عمر یافعی کی مشروط ضمانت میں توسیع

حیدرآباد /15 مارچ ( سیاست نیوز ) نامپلی کریمنل کورٹ کے 8 ویں ایڈیشنل میٹرو پولیٹن سیشن جج نے آج چندرائن گٹہ حملہ کیس میں ماخوذ محمد پہلوان کے بڑے بھائی یونس بن عمر یافعی کی مشروط ضمانت 31 مارچ تک توسیع دی گئی ۔ معمر یونس یافعی کو طویل عرصہ سے جیل میں محروس رکھنے کے نتیجہ میں ان کی صحت انتہائی متاثر ہوگئی تھی اور وہ کئی عارضوں کے شکار ہوگئے ۔ وکیل دفاع ایڈوکیٹ جی گرومورتی نے عدالت میں پیروی کرتے ہوئے یونس یافعی کو مشروط ضمانت قبول کرنے درخواست داخل کی تھی ۔ لیکن عدالت نے ضمانت کے بجائے انہیں لائف لائین ہاسپٹل چندرائن گٹہ میں پولیس اسکارٹ میں علاج کی اجازت دی تھی اور علاج کے دوران دواخانہ میں ان کی اہلیہ اور دختر کو ساتھ رہنے کی اجازت دی تھی ۔ عدالت کے اس احکام کے بعد یونس یافعی کو چرلہ پلی جیل سے گذشتہ ماہ لائف لائن ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ زیر علاج ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT