Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / یونس تمام ٹسٹ ملکوں میں سنچری بنانے والے واحد کھلاڑی

یونس تمام ٹسٹ ملکوں میں سنچری بنانے والے واحد کھلاڑی

سڈنی ، 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے جا رہے ٹسٹ میچ میں سنچری بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ سڈنی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹسٹ میچ کے تیسرے دن یونس خان نے ناتھن لایون کو چوکا لگا کر کیریئر کی 34ویں سنچری اسکور کی جس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے ان تمام ملکوں میں سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے جہاں جہاں ٹسٹ کرکٹ کھیلی گئی ہے۔ اب تک دنیا کے گیارہ ملکوں میں ٹسٹ کرکٹ کھیلی گئی ہے جس میں ویسٹ انڈیز، ہندوستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، زمبابوے اور پاکستان شامل ہیں۔ دنیا کے اور کسی بلے باز کو یہ مقام حاصل نہیں کہ وہ ان تمام گیارہ ملکوں میں سنچری بنا سکا ہو۔ اس سے قبل ہندوستان کے عظیم بلے باز راہول ڈراوڈ کو ٹسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں میں سنچری بنانے کا ریکارڈ حاصل تھا لیکن وہ متحدہ امارات میں کرکٹ نہ کھیل سکے لہٰذا یونس نے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ یونس خان ٹسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کے خلاف بھی سنچری بنانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ یہ یونس خان کے کیریئر کی 34ویں سنچری تھی اور وہ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT