Thursday , June 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / یونس خان اور مصباح کے ناقص مظاہرہ کے باوجود پاکستان کا موقف مستحکم

یونس خان اور مصباح کے ناقص مظاہرہ کے باوجود پاکستان کا موقف مستحکم

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز پر فتح کی سمت پیشقدمی ، محمد عباس کی طوفانی بولنگ ، یاسر شاہ اور محمدعامر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ

روزیو ڈومینیکا۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سبکدوش ہونے والے دو سرکردہ کرکٹرس یونس خان اور کپتان مصباح الحق اپنی وداعی بین الاقوامی اننگز میں اچھے تاثرات چھوڑنے میں اگرچہ ناکام ہوگئے لیکن  ڈومینیکا کے ونڈسر پارک پر جاری ٹسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے موقف میں پہونچ گئی ہے۔ اس میچ کے ابتدائی تین دن کے دوران 15 وکٹس لئے گئے جن میں 14 وکٹس سیریز کے اختتام سے ایک دن قبل لئے گئے تھے جس کے ساتھ ہی میزبان ٹیم کامیابی کیلئے 304 رن کے ہدف کے تعاقب میں محض سات رن کے اسکور پر اپنے ایک وکٹ سے محروم ہوگئی۔ محمد عباس نے کسی ٹسٹ وکٹ میں پہلی مرتبہ پانچ وکٹ حاصل کرلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں آج صبح 247 رن کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ قبل ازیں انہوں نے پانچ وکٹ کے نقصان سے 218 کے اسکور پر کھیل کا آغاز کیا تھا اور ابتداء میں ایسا محسوس ہورہا تھا کہ یہ میچ ڈرا کی سمت بڑھ رہا ہے۔ محمد عباس نے کہا کہ ’’فرسٹ کلاس کرکٹ کے آٹھ سیزنس میں طویل وقفوں تک بولنگ کی تیاری نے مجھے یہ موقع دیا ہے‘‘۔ عباس نے کہا کہ ’’اس کارکردگی کو میں مصباح اور یونس سے معنون کرتا ہوں کیونکہ ان دونوں کھلاڑیوں کے کھیلنا میری خوش نصیبی ہے اور یہ ان دونوں کی طرف سے کھیلی جانے والی آخری سیریز ہونا میرے لئے بدقسمتی کے مترادف ہے‘‘۔ 129 رن کی قابل لحاظ سبقت لینے کی کوشش میں پاکستانی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر اپنے سات بیٹسمین سے محروم ہوچکی تھی لیکن یاسر شاہ اپنے ٹسٹ کیریئر کے بہترین 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور محمد عامر کے پرعزم 27 رنز نے کپتان مصباح کو آج دن میں آٹھ وکٹ کے نقصان سے 174 رن کے اسکور پر اننگز ڈکلیر کرنے کا موقع فراہم کیا۔ یاسر شاہ اور محمد عامر نے آٹھویں وکٹ کی رفاقت میں 61 رن کا اضافہ کیا۔ لیگ اسپنر دیویندر بیشو کے ایک نو بال پر شاہ کا کیچ لیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں دو کیچ چھوڑ دیئے گئے تھے جس کے بعد میزبانوں کا موقف مزید کمزور ہوگیا۔ فاسٹ بولر الزری جوزف نے تین وکٹس لیا لیکن مصباح اور یونس کے آؤٹ ہونے کے باوجود ویسٹ انڈیز زیادہ فائدہ نہیں اٹھا سکی۔ شاہ نے کیرن پاویل کو آؤٹ کرتے ہوئے حریفوں کو مشکل میں ڈال دیا۔ محمد عباس کی طوفانی بولنگ نے ویسٹ انڈیز کے ٹاپ بیٹسمین کو جلد آؤٹ کرتے ہوئے پاکستان کو میچ جیتنے کی بنیاد فراہم کی جس کے باوجود پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT