Sunday , April 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / یونس خان پاکستان کے سرفہرست کرکٹرز: رمیز

یونس خان پاکستان کے سرفہرست کرکٹرز: رمیز

لاہور۔11 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ان کی نظر میں یونس خان پاکستان کے سرفہرست کرکٹرز میں شامل ہیں۔یونس خان کی سب سے بڑی خوبی ان کی حب الوطنی ہے ۔سابق ٹسٹ اوپنر رمیز راجا کا کہنا ہے کہ قوی امید ہے یونس خان ٹسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل جس سے وہ محض 23 رنز کی دوری پر ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ہی ٹسٹ میں عبور کر لیں گے ۔رمیز راجا نے ساتھ ہی اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ یونس خان اور کھیلیں اور اسی طرح رنز بناتے رہیں، کیوں کہ جب وہ بیٹنگ کرتے ہیں تو کمنٹری کرنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے ۔
یونس ابھی مزید دو تین سال کھیل سکتے ہیں: عامر سہیل
لاہور۔11 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ٹسٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ ٹسٹ کرکٹ سے یونس خان کا ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ درست نہیں ہے ، 39 سال کے یونس ابھی مزید دو تین سال کھیل سکتے ہیں۔عامر سہیل کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد مصباح الحق کی جگہ قیادت یونس خان کے سپرد کر کے وکٹ کیپر سرفراز احمد پر ٹسٹ ٹیم کی قیادت کا اضافی بوجھ ڈالنے کے بجائے اسے بہتر انداز میں تیار کرنا چاہیے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT