Sunday , July 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / یونس خان کا بیٹ نیلامی کے لئے دستیاب

یونس خان کا بیٹ نیلامی کے لئے دستیاب

کراچی ۔13جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سابق کپتان یونس خان نے ٹسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والا بیٹ نیلامی کیلئے پیش کر دیا۔ یہ اعزاز پانے کے لئے انہوں نے 17 سال محنت کی۔پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنا 10 ہزار ٹسٹ رنز بنانے والا بیٹ نیلامی کیلئے دی سیٹیزن فاؤنڈیشن کو پیش کر دیا۔ یونس خان نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر ٹیم کی تعریف کی اور پاکستان کیلئے کھیلنے والوں کی عزت اور کرکٹ کے شعبے میں مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ٹونٹی20 ورلڈ کپ 2009ء کے فاتح کپتان نے کہا کہ کرکٹ میں جہاں موقع ملا، اپنی خدمات پیش کروں گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT