Sunday , June 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / یونس خان کو روکنے اقبال قاسم کا مشورہ

یونس خان کو روکنے اقبال قاسم کا مشورہ

اسلام آباد۔ 9مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم مصباح الحق اور یونس خان کی ایک ساتھ سبکدوشی  سے بری طرح متاثر ہو گی لہٰذا پی سی بی کو چاہئے کہ وہ کم از کم یونس خان کو کچھ عرصے کیلئے روک لے۔انہوں نے کہا کہ  ایک ہی وقت میں دو بڑے کھلاڑیوں کی رخصتی سے ٹیم پر اچھے اثرات مرتب نہیں ہوں گے اور یونس خان اپنی فٹنس اور ڈھیروں رنز کی بنیاد پر مزید کچھ عرصے کھیل سکتے ہیں۔ یونس خان پاکستانی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کو کم از کم ایک سال تک موجودہ ٹیم کے ساتھ رہنا چاہئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT