Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / یونس خان کی ریٹائرمنٹ کا ٹیم پر منفی اثر پڑا: وقار

یونس خان کی ریٹائرمنٹ کا ٹیم پر منفی اثر پڑا: وقار

انگلینڈ کیخلاف ٹسٹ سیریز کے بعد لمیٹیڈ اوورس میں ناکامی پر وضاحت
لاہور، 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے انکشاف کیا ہے کہ تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کی لمیٹیڈ اوورس میچز کیلئے پاکستانی ٹیم سے اچانک سبکدوشی کا اسکواڈ پر منفی اثرا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تجربہ کار بلے باز کے فیصلے کو ابھی بھی سمجھنے سے قاصر ہیں کیوںکہ انہوں نے اس سے قبل کئی مرتبہ ایک روزہ کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ اگر وہ ایک روزہ ٹیم میں شامل ہو کر یہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ وہ یہ فارمیٹ بھی کھیل سکتے ہیں تو سلیکٹرز سے بات کرتے اور میرے خیال میں سلیکٹرز انہیں نہ صرف انگلینڈ سیریز بلکہ اس سے پہلے کی سیریز میں بھی موقع فراہم کر دیتے۔ یونس خان ایک روزہ کرکٹ میں اپنی آخری اننگزمیں صرف نو رنز بنا سکے تھے۔ 38 سالہ یونس نے 11 نومبر کو ونڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ ٹسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس کی انگلینڈ کے خلاف ونڈے ٹیم میں شمولیت حیران کن تھی جبکہ اطلاعات کے مطابق چیف سلیکٹر ہارون رشید نے ان کی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے کوششیں کی تھیں۔ وقار یونس نے کہا کہ انہوں نے ونڈے ٹیم میں شمولیت کے بعد سینئر بیٹسمین یونس پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اس بات کا یقین دلایا تھا کہ وہ تمام میچز کھیلیں گے۔

TOPPOPULARRECENT