Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / یونس خان کی سنچری، پاکستان 354/6 پر ڈکلیر انگلینڈ کو کامیابی کیلئے 491 رنز کا نشانہ

یونس خان کی سنچری، پاکستان 354/6 پر ڈکلیر انگلینڈ کو کامیابی کیلئے 491 رنز کا نشانہ

دبئی۔25اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری دوسرے ٹسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے لنچ کے بعد اپنی اننگ 354/6 پر ڈکلیر کردی۔ انگلینڈ کو یہ میچ جیتنے کے لئے 491 رنز کا نشانہ دیا گیا جس کے تعاقب میں انگلینڈ نے آج کا کھیل ختم ہونے تک 130/3 رنز بنائے۔ پاکستان کی اننگ میں یونس خان کی 118 رنز کی شاندار سنچری شامل ہے۔ اس کے علاوہ اسد شفیق نے 79 اور مصباح الحق نے 87 رنز بنائے۔ اسد شفیق کے آئوٹ ہوتے ہی کپتان مصباح الحق نے اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا۔ چوتھے دن کا کھیل شروع ہوتے ہی آج کپتان مصباح الحق جلد آئوٹ ہوگئے لیکن نائٹ آوٹ بیٹسمین یونس خان نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹسٹ کرکٹ میں 31 ویں سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 13 چوکوں کی مدد سے 118 رنز بنائے اور عادل رشید کی گیند پر اونچی شاٹ لگانے کی کوشش میں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ اسد شفیق نے یونس خان کا اچھی طرح ساتھ دیا اور انہوں نے بھی 8 چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے جبکہ 5 ویں وکٹ کی رفاقت میں دونوں نے 113 رنز کا اضافہ کیا۔ آج چوتھے دن کا جب میچ شروع ہوا، یونس خان اور مصباح کریس پر تھے اور دونوں نے بالترتیب 71 اور 87 رنز بنائے تھے۔ مصباح کل کے اسکور کو آگے بڑھا نہ سکے اور انڈرسن کی گیند پر الیسٹر کوک نے مڈ آف پر ان کا کیچ لیا۔ اس سے پہلے پاکستان کی پہلی اننگ 378 کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 242 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT