Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / یونس خان کی ونڈے ٹیم میں جگہ نہیں بنتی:وسیم اکرم

یونس خان کی ونڈے ٹیم میں جگہ نہیں بنتی:وسیم اکرم

کراچی۔4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ یونس خان کو ونڈے ٹیم  میں شامل کرنے اور نہ کرنے کے معاملے پر اب اٹل فیصلہ کرلینا چاہئے۔ ٹسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس خان کے بارے میں سابق فاسٹ بولر کا خیال ہے کہ اس وقت ان کی پاکستانی ونڈے اسکواڈ میں جگہ نہیں بنتی ہے کیونکہ نئے کھلاڑی اچھا مظاہرہ کررہے ہیں اور  ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ  کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی،ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز کو نئے کھلاڑیوں پر توجہ مرکوزکرنا چاہئے تاکہ بہترین ٹیم تشکیل دی جاسکے۔ اکرم کے بموجب  یونس خان کو فی الحال ٹسٹ تک ہی محدود رکھا جائے کیونکہ اگر انہیں واپس لایا جاتا ہے تو یہ بات بھی اہمیت کی حامل ہو گی کہ وہ کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT