Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / یونس خان کی ڈبل سنچری، پاکستان کا مستحکم موقف

یونس خان کی ڈبل سنچری، پاکستان کا مستحکم موقف

اوول ۔ 13اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین یونس خان نے اوول میں ایک شاندار ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے جاوید میاں داد اور عامر سہیل کے بعد یہاں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے تیسرے بیٹسمین بنتے ہوئے پاکستان کو مستحکم موقف میں لاکھڑا کیا۔ تادم تحریر پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 200 رنز کی بہتر سبقت حاصل کرلی ہے۔ یونس خان نے آؤٹ ہونے سے قبل 308گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 31 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 218 رنز اسکور کئے جبکہ ان کے ساتھی محمد عامر 60گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ مذکورہ کھلاڑیوں کے درمیان نویں وکٹ کیلئے 97 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی اور اس دوران ان بیٹسمینوں نے 4.81 رنز فی اوور کے حساب سے تیز رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے ۔ قبل ازیں انگلینڈ کو 328 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد پاکستان کی شروعات ناقص رہی ، تاہم مڈل آرڈر میں اسد شفیق نے 179 گیندوں میں 12 چوکوں اور 2 چھکوں پر مشتمل 109 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے یونس خان کے ساتھ ٹیم کو مستحکم موقف میں پہنچانے کیلئے بنیاد رکھی ۔

TOPPOPULARRECENT