Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / یونس خاں، ونڈے ٹورنمنٹ چھوڑکر واپس چلے گئے

یونس خاں، ونڈے ٹورنمنٹ چھوڑکر واپس چلے گئے

پاکستانی کرکٹ میں نیا تنازعہ، امپائرنگ معیارات پر احتجاج
کراچی۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک سینئر بیٹسمین یونس خاں نے فیصلہ آباد میںجاری پاکستان کپ ونڈے ٹورنمنٹ کو درمیان میں چھوڑ کر اچانک گھر واپسی کے ذریعہ ایک نیا تنازعہ پیدا کردیا ہے۔ معتبر ذرائع نے پی ٹی آئی سے کہا کہ میچ ریفری عزیزالرحمن کی جانب سے جرمانہ عائد کئے جانے اور تادیبی سماعت کے لئے طلباء برہم یونس خاں ٹورنمنٹ چھوڑ کر واپس ہوگئے۔ وہ خیبرپختواہ ٹیم کی قیادت کررہے تھے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ’’یونس واپس چلے گئے کیونکہ ان کا احساس ہے کہ کیریئر کے اس حصہ پر ان کی ساکھ داغدارکی جارہی ہے اور ان کے لئے یہ ناقابل قبول ہے‘‘۔ دیگر ذرائع نے کہا کہ ’’یونس خاں امپائرنگ کے معیارات سے خوش نہیں تھے اور جب ریفری نے انہیں ان کے بعض ریمارکس پر تادیبی سماعت کیلئے طلب کیا تو وہ جمعہ کے چوتھے میچ کے بعد امپائر راشد ریاض کے پاس گئے یہ میچ ان کی ٹیم خیبرپختوانخواہ نے جیتا تھا۔ بعدازاں انہوں نے بطور احتجاج ٹورنمنٹ چھوڑ کر واپس چلے جانے کا فیصلہ کیا ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT