Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / یونس کو بیرون ملک سنچریوں کا اعزاز

یونس کو بیرون ملک سنچریوں کا اعزاز

ابو ظہبی ، 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق کپتان یونس خان اور ریکارڈز میں گہرا تعلق معلوم ہوتا ہے۔ وہ ٹسٹ میچز کی چوتھی اننگز میں 5 سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد بیٹسمن ہیں۔ انھوں نے کریئر کی 33 میں سے 26 سنچریاں بیرون ملک بنائیں۔ یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ دوسرے عالمی بیٹنگ اسٹار ہیں۔ بیرون ملک زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ سچن تنڈولکر کے نام درج ہے۔ سابق بھارتی لجنڈ نے 51 میں سے 29 سینکڑے غیر ملکی سرزمین پر بنائے۔ یونس یو اے ای میں2433 رنز بنا کر سرفہرست ہیں جن میں 11 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT