Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / یونیسکو میں عرب ممالک کی مخالف اسرائیل قرارداد منظور

یونیسکو میں عرب ممالک کی مخالف اسرائیل قرارداد منظور

پیرس، 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے تعلیم، سائنس وثقافت ’’یونیسکو‘‘ نے عرب ممالک کے نمائندہ گروپ کی جانب سے متفقہ طور پر پیش کردہ قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد میں مسجد اقصیٰ میں ’دیوار براق‘ (دیوار گریہ) کو حرم قدسی کا اہم جز قرار دیا گیا ہے۔ عرب ممالک کی قرارداد پر یونیسکو کے انتظامیہ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ صیہونی مملکت نے حسب معمول سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سفارتی ذرائع کے مطابق یونیسکو میں اسرائیل کے خلاف یہ قراردار الجزائر، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، کویت، مراقش اور تیونس کی جانب سے پیش کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT